روس نے کہا ہے کہ ان کے ایک جنگی طیارے نے ایک امریکی بحری جنگی جہاز (جو جاپان کے سمندر میں داخل ہوا) کا پیچھا کیااور اسے روسی سمندری حدود سے باہر نکال دیا۔
روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہاز جان ایس میکین نے پیٹر گریٹ گلف میں بحری سرحدی حدود میں دو کلو میٹر تک سفر کیا اور جنگی جہاز نے ہمارے جنگی جہاز کا سامنا کیا۔
تاہم امریکی بحریہ نے اس قسم کی کسی بھی پیش قدمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بحری جہاز نے کسی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔