برطانیہ نے افغانستان میں امن واستحکام میں مدد کے لئے15کروڑ50لاکھ پاؤنڈزامداد فراہم کرنے کاوعدہ کیاہے۔
لندن میں برطانیہ کے دولت مشترکہ اورترقی کے دفترکے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ سال 2021کے لئے برطانیہ کی طرف سے دی جانے والی امداد سے بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے، تعلیم تک رسائی بہتربنانے اوراہم ڈھانچے کی بہتری میں مددملے گی۔
بیان میں کہاگیاہے کہ اضافی ایک کروڑ50 لاکھ پونڈکی ہنگامی امداد سے خطرات سے دوچارافرادکوسردی اورکوروناسے بچانے میں مدد ملے گی۔