Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2020 11:30pm

ڈونلڈٹرمپ نےمتعلقہ اداروں کواقتدار کی منتقلی کی ہدایات جاری کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائڈن کو اقتدار منتقل کرنے کے عمل کا آغاز کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایک اہم وفاقی ایجنسی کو 'ضروری اقدامات کرنے' کی ہدایات دے چکے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے انتخابی نتائج کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جنگ کو بھی جاری رکھیں گے ۔

جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کا کہنا ہے کہ وہ بائیڈن کی الیکشن میں 'واضح کامیابی' تسلیم کر رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر ایملی مرفی کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر کے استعمال کےلئے 63 لاکھ ڈالرز کا ابتدائی فنڈ دستیاب ہو گا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے 'حق کی لڑائی' جاری رکھنے کا اعادہ کرنے کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ 'اپنے ملک کے مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں ایملی اور ان کی ٹیم کو ابتدائی پروٹوکولز مکمل کرنے سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں اور میں نے اپنی ٹیم سے بھی یہی کہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کو انتخابات میں 232 الیکڑول ووٹ ملے تھے جس کے بعد جو بائڈن نے اپنی فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

TRT

Read Comments