ریاض: سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی تردید کردی۔
فیصل بن فرحان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ میڈیا میں ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کی ملاقات خبر دیکھی، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی موجود تھے۔