کراچی کی سمندری حدود میں ماہی گیروں نے 100 ٹن کھگا مچھلیوں کا شکار کرلیا، مچھلیوں کو اکٹھا کرنے میں ماہی گیروں کی کئی لانچوں سمندر میں جانا پڑا۔
فشر فوک فورم کے مطابق ذائقے دار کھگا مچھلی سالوں میں اس طرح ایک بار ماہی گیروں کے شکارمیں آتی ہیں اور آخری مرتبہ اس قسم کا غول سنہ 2017 میں جمع ہوا تھا۔
کھگا مچھلی کی خریداری بڑی تعداد میں کی جاتی ہے کیونکہ یہ بے حد ذائقہ دار اور لذیذ ہوتی ہے۔
شکار کی جانے والی یہ 100 ٹن مچھلیاں کراچی فِش ہاربر پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں فروخت ہوئیں۔