امریکاکےموجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ(حال ہی میں منتخب ہونے والےنئے صدرجو بائڈن کی مفتوحہ)ریاست پنسلووینیامیں انتخابات میں دھاندلی ہونے کے دعووں کے ساتھ نتائج کی توثیق نہ کرنے کےلئے وفاقی عدالت میں دائر کیاجانے والا مقدمہ ہارگئےہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کےمطابق پنسلووینیا فیڈرل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کی درخواست کو 'قابلِ قبول ثبوت' پیش نہ کرنے کے جواز پر مسترد کیا۔
انتخابی مہم ٹیم نے ٹرمپ کے مقدمے کو ہارنے کے بعد اپیل کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شکست نہ ماننے والے ٹرمپ کو جو بائڈن کے کامیاب ہونے والی ریاستوں میں دھاندلی ہونےکے جواز میں دائر کردہ مقدمات کی اکثریت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔