سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔
محمد بن سلمان اور پومپیو کی ملاقات ملک کے بحرِ احمر کے کنارے واقع شہر نیوم میں سر انجام پائی۔
سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات میں باہمی تعلقات کو تقویت دینےاور مشرق وسطی کی تازہ پیشرفت پر غور کیا گیا۔تا ہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے 14 نومبر سےفرانس سے شروع کرتے ہوئے ترکی، جارجیا، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب پر محیط یورپ اور مشرق وسطی کا دورہ کیا تھا۔