نیویارک: پاکستان کی ویٹرن اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری نے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق میرا انصاری نے نیویارک میں ہونے والی شادی کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
یہ میرا انصاری کی دوسری شادی ہے، پہلے شوہر سے اُن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے.
میرا کی دوسری شادی کی تصاویر منظرعام پر آتے ہی کئی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔