Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2020 10:48am

نسل پرستی کے خاتمے کا وقت آگیا،لوگوں کو متحد کریں گے،جوبائیڈن

واشنگٹن :امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نسل پرستی کے خاتمے کا وقت آگیا،لوگوں کو متحدکریں گے،سیاسی مخالفین کو دشمن نہ سمجھیں،امریکاکو قابل احترام بنائیں گے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے جیت کےبعدولمنگٹن میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ تلافات سے قطع نظر تمام امریکیوں کا صدر ہوں،سیاسی مخالفین کودشمن کی طرح نہ دیکھیں،وہ امریکی ہیں،امریکیوں کی طرح دیکھیں،نسل پرستی کاخاتمہ کرنےکی جنگ کاوقت ہے،لوگوں کوتقسیم نہیں متحدکروں گا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ محنت اور عوامی محبت سے کامیابی ملی،آج عوام کی فتح کا دن ہے،عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 74 ملین ووٹ لئے جو امریکی صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ ہے، امریکی عوام نےفیصلہ سنادیا،اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

نومنتخب امریکی صدر نے مزید کہا کہامریکی عوام نےمجھےمعیشت کی بہتری کیلئے ووٹ دیا،مڈل کلاس افراد کو مضبوط بنائیں گے،امریکاکوایک بارپھردنیابھرمیں قابل احترام بنائیں گے، کورونا ٹاسک فورس کیلئے نامور سائنسدانوں کا اعلان پیر کو کریں گے۔

دوسری جانب جوبائیڈن کی فتح پر حامیوں کی جانب سے امریکا بھر میں جشن منایا گیا،وائٹ ہاؤس کے سامنے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

سان فرانسسکو اور لاس اینجلس میں بھی بائیڈن کے مداحوں کا جوش دیدنی تھا،فواروں کے سائے میں رقص کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ نیویارک میں لوگ سڑکوں پر جھومتے رہے اور ٹرمپ کے پرچم بھی جلائے ۔

Read Comments