Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2020 10:49am

دھوکادہی کے ذریعےجیت سے باہر کیا جارہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی،مجھےدھوکادہی کے ذریعےجیت سے باہر کیا جارہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ قانونی ووٹ گنے جائیں تو میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکاہوں،الیکشن میں ملی بھگت سےدھاندلی کی گئی،ڈیموکریٹ جیت کیلئے کروڑوں ڈالرخرچ کررہےہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ غیرقانونی ووٹوں کے مطابق وہ ہم سےجیت چوری کررہے ہیں ،ہم نےسینیٹ میں اکثریت حاصل کی،مجھےدھوکادہی کے ذریعے جیت سےباہرکیاجارہاہے،ری پبلکن عام امریکیوں کی پارٹی بن کر ابھری ہے،ڈیموکریٹ نظام کو کرپٹ بنارہےہیں،اگرووٹ غلط گنے گئے تویہ چوری ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جارجیامیں4گھنٹےسےووٹوں کی گنتی رکی ہوئی ہے،نہیں معلوم جارجیامیں ووٹوں کی گنتی کیوں رکی ہوئی ہے؟،ابھی چند ریاستوں سے نتائج آناباقی ہے،اگرقانونی ووٹ دیکھاجائےتوہم جیت رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ہمارےخلاف بڑےمالیاتی اداروں نےفنڈنگ کی ،ہم نے سینیٹ میں اپنی نشستوں کا دفاع کیا سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی فاتح رہے،ہمارامقصدملک کی سالمیت کوقائم کرنا ہے،ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Read Comments