Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2020 10:43am

سعودی عرب کی تمام ایئر لائنزکوعمرہ اوروزٹ ویزا کے مسافروں کولانے کی اجازت

ریاض،کراچی:سعودی عرب نے تمام ایئرلائنز کوعمرہ اوروزٹ ویزا کے حامل مسافروں کولانے کی اجازت دے دی، سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے احکامات جاری کردیئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھرکے عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری آگئی،سعودی سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنزکو عمرہ اوروزٹ ویزاکےحامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائےسول ایوی ایشن نے اجازت کے حوالے سے تمام ایئرلائنز کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے۔

جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام ایئرلائنز حکام کوایس اوپیزپرعملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں وزٹ ویزاسمیت عمرہ زائرین کیلئےمتعلقہ قواعدوضوابط کی پاسداری بھی لازمی قراردی گئی ہے۔

کوروناوباء کےدوران عائدپابندی کےبعدغیرملکی ایئرلائنزکوسعودی عرب کی جانب سے پہلی بار آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یکم نومبر سے بیرون ملک کے زائرین کیلئے عمرہ کھولنے کا اعلان کیا، جس کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان سے عازمین کا پہلا دستہ یکم نومبر کو ہی جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

Read Comments