سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیت مانا جاتا ہے۔ محمد بن سلمان کو مختصراً "ایم بی ایس" بھی کہا جاتا ہے۔
لیکن اب سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں محمد بن سلمان کی شہرت ان کے ہمشکل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہے۔
سعودی عرب کے رہائشی عیسا ابو شیبا المطیری نے اپنی فوٹو کے ساتھ محمد بن سلمان کی فوٹو اٹیچ کرکے جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو پوری عرب دنیا ہی حیران رہ گئی۔
یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی نے محمد بن سلمان کا ہمشکل ہونے کا دعویٰ کیا ہو۔ اس سے پہلے بھی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمشکل سامنے آتے رہے ہیں۔ لیکن عیسا ابوالمطیری کی شکل اور چال ڈھال بالکل محمد بن سلمان کی طرح ہے۔
المطیری اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے نیشنل کنگ فہد لائیبریری کے خصوصی ضروریات کے سیکشن میں کام کرتے ہیں۔