بھارت کے معروف اور اشتعال دلانے کیلئے مانے جانے والے اینکر پرسن ارنب گوسوامی کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ارنب گوسوامی کے گھر پہنچی جہاں بغیر کچھ بتائے کہ ان پر کیا الزام ہے انہیں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارنب پر 2018 میں خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور آج اسی مقدمہ پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ارنب گوسوامی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حق میں اکثر ٹی وی پر اپنے شو میں آئے مہمانوں پر چیختے چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔