Aaj Logo

شائع 04 نومبر 2020 12:36am

امریکا: صدارتی انتخاب کیلئے الیکٹورل سسٹم رائج

امریکا میں صدر کے انتخاب کیلئے الیکٹورل سسٹم رائج ہے، امریکا میں الیکٹورل ممبران کی تعداد پانچ سو اڑتیس ہے۔

یہ الیکٹرز امریکی صدر کے لیے۔ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، جو صدر جس ریاست سے کامیاب ہو جائے وہاں کے تمام الیکٹورل ووٹ اُسے مل جاتے ہیں۔

امریکی صدر بننے کے لیے۔ صدارتی امیدوار کو دو سو ستر الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں، سب سے زیادہ ووٹ۔ پچپن الیکٹورل ووٹ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ قبل از وقت ووٹنگ میں دس کروڑ سے زائد افراد ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کا مکین کون بنے گا؟ فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

امریکی آج ڈیوموکریٹ پارٹی کے بائیڈن اور ریپبلکن ٹرمپ کیلئے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ ٹرمپ اور بائیڈن اپنا پورا زور لگارہے ہیں۔

ٹرمپ اور جوبائیڈن ۔ دونوں پُر امید ہیں اور انتخابی ریلیوں میں عوام کا دل جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اب تک دس کروڑ سے زائد افراد قبل ازوقت ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں، مبصرین کے مطابق دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

Read Comments