لندن :برطانیہ میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وزیراعظم بارس جانسن نے ملک بھر میں ایک ماہ کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا،انتہائی ضروری اشیاء کے علاوہ تمام کاروباری مراکز اور بند رہیں گے۔
برطانیہ میں کوروناکےمریضوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث 4ہفتوں کادوسرا لاک ڈاؤن لگادیا گیا ۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈمیں دوسرےلاک ڈاؤن کا نفاذ جمعرات 5 نومبر سے ہوگا اور 2دسمبرتک جاری رہے گا۔
بورس جانسن نے مزید کہا کہ لوگ غیر ضروری سفرسےاجتناب کریں،لاک ڈاؤن نہ کیا تو برطانیہ کے اسپتال مریضوں سےبھرجائیں گے،اموات میں اضافے سے این ایچ ایس پردباؤبڑھتاجارہا ہے۔برطانوی وزیراعظم کاکہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دوکانیں،اسکول،کالجزاوریونیورسٹیاں کھلی رہے گی جبکہ ہوٹلز،ریسٹورنٹس اوربڑےشاپنگ سینٹرزمکمل بند ہوں گے۔
بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کرسمس بہت مختلف ہوگی، کورونا کو بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہر گز نہیں ہونے دیں گے جبکہ برطانوی فوج مقامی حکومتوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر بے قابو آج مزید 21 ہزار 915 کیسز سامنے آئے ہین جس کے بعد مجموعی تعداد 10 لاکھ 11ہزار 915 ہوگئی ہے۔
کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھی نمایا اضافہ 24 گھنٹوں میں 326 ہلاکتیں تعداد 46 ہزار 555 تک جا پہنچی ہے۔