پیرس:کورونا کی دوسری خطرناک لہر سامنے آنے کے بعد فرانس میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ریسٹورنٹس،کیفے اور بار بند رہیں گے جبکہ تمام اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے،مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
فرانس میں کوروناوائرس کی صورتحال ایک بار پھر بےقابوہوگئی،جس کے باعث ملک بھر میں کل سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران ریسٹورنٹس،کیفےاورباربندرہیں گےاورتمام اجتماعات پرپابندی ہوگی تاہم اسکول اورکالجزکھلےرہیں گے۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نےعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کام پر جانے کیلئے حکومت سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔
فرانس کے صنعتی ادارےاورایئرپورٹس بھی کھلےرہیں گےتاہم ہر مسافر کیلئے کوروناٹیٹ لازمی ہوگا۔
فرانس میں کوروناوائرس سے اب تک 35ہزار541افرادہلاک ہوچکےہیں جبکہ کیسزکی مجموعی تعداد 12لاکھ کے قریب ہے۔