Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2020 08:42am

ترک پارلیمنٹ میں فرانسیسی صدر کو ملعون قرار دینے کام میمورینڈم منظور

اسلام مخالف مواد کی اشاعت اور تشہیر کرنے، اس کو بڑھاوا دینے پر ترک اسمبلی نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ملعون قرار دینے کی قرار داد منظور کر لی۔ ترک قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی نے فرانسیسی صدر کیخلاف پیش کی گئی قرارداد کو منظور کر لیا۔

ترکی کی قومی اسمبلی میں فرانسیسی صدر کیخلاف پیش کی گئی قرار داد کو اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا، قرارداد میں فرانسیسی صدر کو ملعون قرار دیا گیا جبکہ مغربی اقوام سے درخواست کی گئی کہ وہ اسلام سے متعلق اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کےمطابق قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کیے جانے والے میمورینڈم میں اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے رویوں کے حوالے سے عقل سے کام لے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق منظور کیے جانے والے میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کے صدر کے اسلام ، پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور گستاخانہ بیانات پر پوری شدت سے لعنت بھیجتے ہیں اور مسترد کرتے ہیں۔

ترکی کی قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ترکی فرانس کے صدر کے اسلام مخالف اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر پوری شدت سے لعنت بھیجتا ہے اور ان کے بیانات کو مسترد کرتا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فرانس کے سفیر سے سفارتی سطح پراحتجاج کیا جائے گا، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیر کے سامنے رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے چارلی ہیبڈو نے اسلام مخالف پروگرام کی کوشش کی، چارلی ہیبڈو کے مجوزہ پروگرام پر میں نے مذمتی بیان جاری کیا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا بڑھتا ہوا ٹرینڈ ہے جس کی نشاندہی وزیراعظم عمران خان نے کی، وزیراعظم نے یو این تقریر میں کہا تھا کہ رجحان پر قابو نہ پایا تو معاملات بگڑیں گے۔

Read Comments