مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی پریس کانفرنس ہوئی، پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں صرف کشمیری اور پی ڈی پی کے پرچم رکھے گئے جس پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا۔
پریس کانفرنس میں ترنگا کیوں نہیں رکھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ترنگے کی توہین پر انڈین میڈیا سیخ پا ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے واضح کردیا کہ کشمیر کا قومی پرچم بحال ہونے تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں۔