ریکیاوک: آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس کا ایک آن لائن انٹرویو جاری تھا کہ اچانک در و دیوار لرزنے لگے، تاہم انہوں نے اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے انٹرویو مکمل کروالیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹرین آن لائن انٹرویو میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث سیاحت کے شعبے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک زلزے کی انٹری سے وہ چونک کر رہ گئیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی انہوں نے کہا کہ 'اوہ میرے خدا! زلزلہ آیا ہے۔' پھر کہا کہ 'کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے اور یہاں ایسا ہوتا رہتا ہے۔' یہ کہنے کے بعد انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھی۔