Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2020 10:53am

سر پر شیمپو لگانے کے بعد لڑکی کے بالوں میں آگ بھڑک اٹھی

لندن میں پیش آئے ایک دردناک واقعے نے خوبصورت لڑکی کا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا۔ سر پر جوؤں کو مارنے والا شیمو لگانے کے بعد لڑکی کے بالوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے اس کا جسم جھلس گیا، دو سال گرزنے کے باوجود بھی طالبہ کا علاج جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے جھلسنے کا یہ دردناک واقعہ برطانیہ کے علاقے براڈ فورڈ میں 2016ء میں پیش آیا تھا۔

لڑکی نے جوئیں مارنے والا شیمپو سر پر لگایا، شیمپو لگانے کے تھوڑی دیر بعد بالوں میں دھواں اٹھنے لگا اور پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلوں نے لڑکی کے پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی نے سکول سے آنے کے بعد بالوں پر شیمپو لگایا، والدہ کی مدد کے لیے کچن میں گئی،کچرے کی تھیلی اٹھا کر باہر جانے لگی تو بالوں میں آگ لگ گئی۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ تھرڈ ڈگری کی آگ تھی۔دو ماہ تک کومے میں رہنے والی متاثرہ لڑکی کو نئی زندگی مل گئی۔ حادثے نے 16سالہ علیمہ کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ لڑکی کو لگا تھا کہ شاید اب اس کی جان نہیں بچ سکتی، تاہم اس نے تمام تر حالات کا مقابلہ کیا اور صحتیاب ہوئی۔ لڑکی کا علاج تاحال جاری ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ماں نے فوری طور پر مجھے اسپتال پہنچایا، جہاں دو ماہ تک مسلسل کومے میں تھی۔ لڑکی کو دو ماہ بعد ہوش آیا ۔طالبہ کے جسم کا 50 فیصد حصہ جل چکا تھا جن میں سر بازو، سینہ، پیٹ اور ہاتھ سمیت دیگر جسم کے حصے شامل ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں لڑکی کی 7 انگلیاں بھی ناکارہ ہو چکی ہیں۔ لڑکی کی صرف دو انگلیاں ہی حرکت کرتی ہیں۔ متاثرہ بچی نے سرجری اور دیگر علاج کے دوران شدید تکالیف برداشت کیں۔

Read Comments