Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2020 09:13am

جنگ میں حمایت کے بدلے آذری عوام کی پاکستان سے محبت

آذربائیجان اور آرمینیا کاراباخ کے علاقے میں گزشتہ تین ہفتوں سے حالتِ جنگ میں ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان نے شروع دن سے آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

پاکستان کی اسی بے لوث حمایت پر آذربائیجان میں کبھی گھروں کی بالکنیوں پر اور کبھی واشنگٹن میں آرمینیا کیخلاف مظاہرے کے دوران پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔

پاکستان کی حمایت کے بعد آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی تصدیق پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں آذری سفیر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میں لوگ ترکی اور پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستانی جھنڈوں کی طلب بڑھ گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر ’نگورنو کارا باخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا ہے جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

Read Comments