Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2020 07:17pm

کرغستان کے صدر مستعفی ہوگئے

کرغستان کے صدر سورنبائی جین بِکوف نے آج اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز اور ان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے درمیان تصادم روکنا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں صدرنےکہا کہ انہیں خدشہ تھا کہ اگر مظاہرین نےان کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کی دھمکی دی تو تشدد کے واقعات رونما ہوسکتے تھے۔

اس سے قبل سورنبائی جین بِکوف کے اتحادیوں نے چار اکتوبر کے پارلیمانی انتخابات میں برتری حاصل کی تھی تاہم بعد ازاں مظاہروں کے باعث حکومت ختم کردی گئی اور حکام کو ان انتخابات کو کالعدم قرار دینے پر مجبور کیا گیا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments