لبنان میں جہاں ہرطرف بدمنی اور معاشی ابتری نے ڈیرے ڈالے ہیں وہیں شہری موجودہ حالات سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال گذشتہ روز بیروت میں اس وقت بھی سامنے آئی جب ایک شہری نے پستول سے خود کو گولی مار دی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 45 سالہ ایک لبنانی شہری نے اپنے ہی پستول سے البقاع کے مقام پر ریاق جنرل اسپتال کے سامنے خود کو گولی مار دی۔ گولی اس کے سینے کے دائیں جانب لگی جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
ابھی تک اس واقعے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے تاہم اس کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔