Aaj Logo

شائع 04 اکتوبر 2020 02:04pm

سات ماہ بعد عمرہ کی ادائیگی کا پہلا مرحلہ آج سے شروع

مکہ مکرمہ میں ایس او پی کے تحت سات ماہ بعد عمرہ کی ادائیگی کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا، پہلے مرحلے میں طواف دو قطاروں میں کیا گیا، ہر پندرہ منٹ میں سو افراد طواف کرسکیں گے۔

فی الحال یہ خوشخبری سعودی شہریوں کیلئے ہے، پہلے مرحلے میں مقامی افراد کواجازت دی گئی ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کیلئے زائرین کو تین گھنٹے کا دورانیہ دیا گیا ہے۔

مطاف میں زائرین دو قطاروں میں طواف کعبہ کرسکیں گے، جبکہ ہرپندرہ منٹ میں سو زائرین مطاف میں داخلے ہوسکیں گے،اس طرح پندرہ گھنٹے میں چھ ہزار افراد طواف کرسکیں گے۔ لیکن حجرہ اسود اور خانہ کعبہ کو بوسے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مسجد حرم الحرام کی انتظامیہ کے مطابق اب تک عمرہ کی ادائیگی کے لئے ایک لاکھ آٹھ ہزار اکتالیس مقامی اور غیر ملکی افراد نےرجسٹریشن کرائی ہے۔

رجسٹریشن کرانےوالےبیشترغیرملکی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

Read Comments