واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار ہیں،ٹرمپ نے یہ اقدام اپنی مشیر ہوپ ہکس میں کورونا کی تصدیق کے بعد اٹھایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفر بھی کرچکی ہیں۔
جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ کرالیا اور خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا،اب ٹرمپ کورونا ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار کرہے ہیں۔