آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ شدت اختیار کرگئی، 3 روز میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے جن میں فوجی اور عام لوگ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ناگورنو قرہباخ کے مسئلے پر شروع ہونے والی جنگ اب دوسرے علاقوں میں بھی پھیل گئی ہے، اس علاقے کو بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔