اردن کے شاہ عبداللہ نے گزشتہ روز پارلیمان کے بعد سینیٹ کو بھی تحلیل کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حکومت ایک ہفتے کے اندر مستعفی ہوجائے گی جبکہ ہانی الملقی کو نگراں وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ،اُردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے اپنے خصوصی شاہی اختیارات استعمال کرتے ہوئے پارلیمان تحلیل کردی اوررواں سال کےاختتام تک نئے آئین کے تحت پارلیمانی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اردنی حکام کا کہنا ہے کہ آئینی قوانین کے تحت پارلیمان کی تحلیل کے بعدحکومت کو ایک ہفتے کے اندر مستعفی ہوجانا چاہیئے اس سے نومبر میں انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔
اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اس اقدام کے بعد ہانی الملقی کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔اردن کے نئے وزیر اعظم کو نئی کابینہ کی تشکیل اور جلد انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے عہدے سے عبداللہ النسور کا استعفی اور نئے وزیر اعظم کی تقرری اردن میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔