Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2020 07:56pm

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 ستمبرکوتین روزہ دورے پراسلام آباد آئینگے

افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرعبد اللہ عبداللہ 28 سے 30 ستمبرکوتین روزہ دورے پراسلام آباد آرہے ہیں۔افغان رہنما صدرمملکت،وزیراعظم اوردیگراعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈاکٹرعبد اللہ کے ساتھ افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے ممتازممبران پرمشتمل ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان آرہا ہے ۔ڈاکٹرعبد اللہ عبد اللہ اپنے دورے کے دوران صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے ۔اس کے علاوہ دیگر اعلی سول و عسکری رہنماوں سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔

افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹرعبد اللہ عبد اللہ کا یہ پہلادورہ پاکستان ہے۔

عبد اللہ عبد اللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں ایک پروگرام میں کلیدی اسپیکرکےطورپربھی خطاب اورمیڈیا کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

عبد اللہ عبد اللہ کےدورے سے افغان امن عمل اورپاک افغانستان دو طرفہ تعلقات اورعوام سے عوام کے باہمی رابطوں کی مضبوطی کے لیے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

Read Comments