جرمنی میں ایک خاندان کو اس وقت پریشانی کا سامنا پڑا جب فریج میں رکھا "چیز" (پنیر) غائب ہونے لگا، کسی کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ چور کون ہے۔
آخر کار فیملی نے چور کو پکڑنے کے لیے ایک حل نکالا اور فریج کے اندر ایک کیمرہ لگا دیا۔
اس حوالے سے اس فیملی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس کے آغاز میں لکھا ہے کہ ’ہمارے فریج میں سے چیز غائب ہوتی رہی لہذا ہم نے اس بات کا پتا لگانے کے لیے فریج میں ایک کیمرہ لگا دیا۔‘
اس ویڈیو میں آپ کو جو اگلا سین نظر آتا ہے وہ یہ کہ فیملی کا پالتو جرمن شیفرڈ کتا فریج کے دروازے کو کھولتا ہے، اپنے دانتوں سے چیز کا پیکٹ اٹھاتا ہے اور چپکے سے وہاں سے نکل جاتا ہے۔
View this post on Instagramکتے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور 42 ہزار صارفین نے اسے پسند کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اور کون کون چیز پسند کرتا ہے۔'
لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ کتا کتنا ہوشیار ہے کہ وہ کسی کی مدد کے بغیر چیز کا پیکٹ لے اُڑا۔ کسی نے کہا کہ چیز کی محبت میں شاید وہ بھی یہی کرتے۔
Read Comments