Aaj Logo

شائع 20 اگست 2020 09:31pm

بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اجراء کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اجراء کی منظوری دی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں اس اقدام کےمتعلق ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے اہل خانہ کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسٹیٹ بینک ملک کے آٹھ بڑے بینکوں کے اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرا رہا ہے جس کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔

Read Comments