Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2020 09:29pm

چاہتا ہوں مجھے پاکستان کے کرکٹ کوٹ میں دفنایا جائے، مارک کولز

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مارک کولز کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں مجھے پاکستان کے کرکٹ کوٹ میں سپرد خاک کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے قومی ویمنز ٹیم کے سابق کوچ مارک کولز نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 سال قیام نے میری زندگی بدل دی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم کا 2 سال تک کوچ رہا، یہ عرصہ میری زندگی کیلئے ناقابلِ فراموش ثابت ہوا۔

سابق ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ جب پاکستان کا ترانہ بجایا جاتا تھا تو میری آنکھوں میں اکثر آنسو آجاتے تھے کیونکہ میں پاکستان کی ٹیم کا حصہ تھا، یہ میری ٹیم تھی۔

واضح رہے کہ مارک کولز ستمبر 2017 سے اکتوبر 2019 تک پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ رہے۔

Read Comments