بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان دیدیا گیا۔
ایوان صدر میں سجی تقریب میں سید گیلانی کے نمائندوں نے ایوارڈ وصول کیا۔
انیس سو نواسی میں کشمیر کی انتخابی سیاست کو خیرباد کہااور آزادی کا پرچم تھام لیا، بھارت ڈراتا رہا ۔ پابندیاں لگاتا رہا،پاسپورٹ تک قبضے میں لے لیا، لیکن بزرگ کشمیری رہنما نہ جھکا نہ بکا ۔ قابضین کے سامنے کلمہ حق کہتا رہا۔
دوہزار چھ میں گردوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ۔ صحت گرتی رہی لیکن آزادی کی شمع بھجنے نہ دی۔
اسی کے اعتراف میں آج سید علی گیلانی کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا۔