Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2020 07:36pm

سینئر صحافی مطیع اللہ جان اغواء

سینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے، مطیع اللہ جان اپنی اہلیہ کو اسکول سے لینے گئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کردیا

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا اسلام آباد سے غائب ہونے کے معاملے پر حکومت نے نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر نے واقعے کا نوٹس لے لیا

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے آئی جی اسلام آباد کوواقعے کی ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے مطیع اللہ جان کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کرانے کے احکامات بھی دیئے۔

Read Comments