پٹھان کوٹ: پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی ٹیم نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرپہنچ کرتحقیقات کیں،بھارتی حکام نے مولانا مسعود اظہر تک رسائی کا مطالبہ کیاہے۔
بھارت کے پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم بھارت میں موجود ہے جہاں اس نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کے ڈائرکٹر جنرل شرد کمار نے پاکستانی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے بھارتی حکام کو پاکستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور اس کے بہنوئی عبدالروف تک رسائی دی جائے کیونکہ ان دونوں پر پٹھان کوٹ حملے کا الزام ہے۔
پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کیا تھا،تحقیقاتی ٹیم اگلے مرحلے میں گورداس پور کے ایس پی سے بھی تفتیش کرے گی۔