Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2024 08:46pm

جنید جمشید پر نا معلوم افراد کا تشدد

اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے جنید جمشید پرتشدد کیا اور نازیبا زبان بھی استعمال کی۔پولیس اورانتظامیہ حملہ آوروں کو روکنے میں ناکام رہی.

اسلام آباد میں بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنا معلوم افراد کی جانب سے جنید جمشید پرحملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد نے جنید جمشید کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایئر پورٹ پرنامعلوم افراد نے جنید جمشید کے ساتھ بد تمیزی کی اورنازیبا زبان بھی استعمال کی۔ پولیس اورانتظامیہ کچھ نہیں کرسکی اورجنید جمشید پرتشدد کرنے والوں کو روکنے میں ناکام رہی

Read Comments