Aaj Logo

شائع 19 جون 2020 07:40am

لاہور: کورونا ،ایس او پیز کی دھجیاں اڑدی گئیں

لاہور کی بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ۔ یہاں بھی مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن تو کردیا گیا، لیکن یہاں ایس او پی کی دھجیاں اڑادی گئیں، ڈیوٹی پر مامور اہلکار بھی آنے جانے والوں کو صرف دیکھ رہے ہیں۔

خاردار تاریں, رکاوٹیں, پولیس اہلکار اور ٹینٹ لگے علاقے۔اب لاہور کے بیشتر مقامات کچھ ایسے ہی دیکھائی دے رہے ہیں مگر کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد تو کم ہی نظر آتا ہے۔ماسک نہ لگانا اور محلےدار ہوں یا اہلکار ایک ساتھ بیٹھنا تو معمول بن گیا ہے.

 دوسری جانب علاقوں کی بندش سے علاقہ مکین بھی مشکل میں ہیں۔جنہیں اپنی ملازمت اور دیگر کاروبار کے لیے جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

لاہور کے متاثرہ علاقوں میں تمام دودھ، کریانہ، گوشت اور سبزی سمیت دیگردوکانیں کھلی ہیں مگر دوسرے علاقوں کے لوگ بھی وہاں جاکر خریدوفروخت کرتے نظر آتے ہیں۔

Read Comments