اسلام آباد، لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے اور لاہور کے بتیس علاقے تین روز سے سیل ہیں ۔
اسلام آباد کے کچھ سیکٹرز کے علاقے اور راولپنڈی کے بائیس علاقے بند ہیں۔
کراچی کے چھ اضلاع کی اکتالیس یوسیز شام سات بجتے ہی بند کردی گئیں، عوام کی جانب سے ایس او پی کی خلاف ورزی اب بھی جاری ہے۔
فیصل آباد کے تمام بازار اور گوجرانوالا کے چھ علاقے بھی بند ہیں۔ بستی چن شاہ اور میاں چنوں کا علاقہ حسین آباد بھی سیل کردیا گیا۔
جہلم میں ایس او پی کی خلاف ورزی پر جرمانے، جلال پور پیر والا میں درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں اور ان کیخلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔