کراچی میں انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے مزید آٹھ ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہو گئے۔
کراچی میں کورونا وائرس کے فرنٹ لائن پر موجود مسیحاؤں پر وارجاری ہیں۔
ایف بی ایریا سولہ نمبر کے کراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے مزید آٹھ ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہو گئے۔
متاثرین میں ڈاکٹر ماجد، ڈاکٹر معراج، ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر نصیر، ڈاکٹر رکشندہ اور ڈاکٹر صدف شامل ہیں۔
تمام ڈاکٹروں نے خود کو گھروں پر قرنطینہ کر لیا۔