Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 10:59pm

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت، راہول کی مودی پر تنقید

لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ میں بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کانگریسی رہنماء اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے لکھا۔ وزیراعظم خاموش کیوں ہے؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا! ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہوا تھا۔ مودی بتاؤ، چین نے ہمارے فوجی کیسے مارے۔ آخر چین نے ہماری زمین پر قبضہ کیسے کیا۔

 رہنما کانگریس راہول گاندھی مودی سرکار پر برس پڑے، راہول گاندھی نے سوال پوچھا کہ چین نے ہمارے فوجی کیسے مارے؟   آخر چین نے ہماری زمین پر قبضہ کیسے کیا؟

Read Comments