وزیرآباد کے نواحی قصبہ جامکے چٹھہ میں گھر میں رکھا گیس سلنڈر پھٹ گیا،جس سے دو سالہ بچہ جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں آٹھ خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو وزیرآباد منتقل کر دیا گیا۔
سلنڈر دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔