قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں کورونا صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ غلط اندازوں پر اصرار کے بجائے مل کر حالات کا حقیقی جائزہ لیں۔ ۔این سی اوسی۔ میں ملک کے نامور طبی ماہرین کو شامل کیا جائے اور ان کی رائے کی روشنی میں انتظامی اقدامات کئے جائیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا لوکل گورنمنٹ بحال کریں ، کورونا سے نمٹنے میں یہ عوامی ادارہ بہت کارگر ثابت ہوسکتا ہے،
انہوں نے سوال اٹھایا کہ لاک ڈاؤں مسئلے کا نہیں تو حکومت کی متبادل حکمت عملی کیا ہے؟