Aaj Logo

شائع 14 جون 2020 03:04pm

کورونا سے اموات بڑھنے پر تشویش

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا سے اموات بھی بڑھ رہی ہیں اور اس سے عوام کی مشکلات میں  بھی اضافہ ہوا ہے۔

پی پی پی کااہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی صدارت  میں وزیراعلیٰ ہائوس میں  منعقد ہوا ۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق   اجلاس میں  منظور وسان ، تمام صوبائی وزراء اور ایم پی ایز  شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس  کے  باعث صورتحال  اچھی نہیں ۔

 وزیراعلیٰ سندھ  نے مزید کہا کہ  ہمارے  ہاں اموات  بھی بڑھ رہی ہیں اور کیسز  بھی روزانہ 2000 سے زائد آرہے ہیں۔

اس موقعے پر بجٹ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم  بدھ  کو کابینہ کا اجلاس  کریں گے، اور ہمارے بجٹ  میں کورنا کے حوالے سے  اقدامات، واٹر اینڈ سینیٹیشن ،غربت کا خاتمہ، سماجی بھلائی  کے پروگرام   اور  کچھ دیگر  ترجیحات ہیں

اجلاس کو صوبائی وزیر صحت  ڈاکٹر عذرا پیچوہو  نے کورونا وائرس  پر بریفنگ بھی دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے  بجٹ  کے حوالے سے حکومتی تجویز کردہ  اقدامات  سے پارلیامنٹری پارٹی  کو بریف کیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ  ہماری کوشش ہوگی  کہ اگلے  سال کے اے ڈی پی میں  جاری اسکیمز  کو مکمل کریں ؛  صحت  کے محکمے  کو نئے بجٹ  میں  ترجیح دی جائے گی ۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا ہر حال  میں صوبے  کے  عوام  کی خدمت کریں گے ۔اس وقت کورنا وائرس  کے باعث  سندھ کے عوام  مشکل میں ہیں،ہماری  کوشش ہوگی  کہ عوام کی مشکلات  کو ضروری  اقدامات کر کے آسان کیا جائے۔

Read Comments