Aaj Logo

شائع 12 جون 2020 05:21pm

اداکارہ مہوش حیات کورونا میں مبتلا ہونے کی افواہوں پر سخت برہم

پاکستان کی تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ امید کرتی ہوں ہمارا میڈیا ذیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اس طرح کی خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کرلے۔

اپنی ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لائکس اور فالوورز کی غرض سے کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل مجھے فون کرکے معلوم کرلیا کریں۔ اس طرح کی خبروں سے  فیملی اور دوستوں کو شدید پریشانی کا سامنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مہوش حیات کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی گئی تھی۔ اس خبر میں کہا گیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔ اس عالمی وباء سے نہ صرف عام عوام بلکہ کئی نامور شوبز شخصیات بھی متاثر ہوچکی ہیں۔

Read Comments