لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹرز نے یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری پر مسرت کا اظہار کیا ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ یونس خان نے پاکستان کیلئے بہت سے کارنامے سرانجام دئیے ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ کی حیثیت سے مصباح الحق اور یونس خان جیسے بڑے ناموں کو اپنے ہمراہ دیکھنا خوش آئند ہے جو ہمارے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، بابر اعظم https://t.co/GPnXN17n35 pic.twitter.com/75dA8nifQQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 11, 2020
دوسری جانب ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کا کہنا ہے کہ یونس خان کے ساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا، ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔
یونس خان کیرئیر کے دوران بھی اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے، وہ اکثر خود سے زیادہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں وقت گزارتے تھے۔ یونس خان کو اس نئے کردار میں دیکھنے کا مطلب معلومات کا خزانہ ملنا ہے، جس سے بہت فائدہ ہوگا، شان مسعود https://t.co/yUWlAcNnK0 pic.twitter.com/1F3bD0hMH9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 11, 2020