Aaj Logo

شائع 10 جون 2020 05:52pm

'مجھے سب پتا ہے۔۔۔' اداکارہ میرا کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام

Welcome

اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاری مشکل صورتحال میں قوم کا ہمت و حوصلہ بڑھانے کیلئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اس ویڈیو میں پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے آپ لوگ پریشان، بہت گھبرائے ہوئے ہیں، مجھے یہ بھی پتا ہے آپ لوگوں کے گھروں میں کیا ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں سب سمجھتی ہوں، آپ کے دلوں کا حال خوب جانتی ہوں، پریشان نہ ہوں اچھا وقت جلد آئے گا، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Read Comments