رواں برس آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد ہوگا یا اسے ملتوی کردیا جائے گا، فیصلہ آج متوقع ہے۔ آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں رکن ممالک آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شيڈول ہے۔
میگا ایونٹ ملتوی ہونے کی صورت میں نئی تاریخوں پر غور کیا جائے گا۔ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں نئے چیئرمین کے انتخابی عمل کو بھی حتمی شکل دے جائے گا۔ ساتھ ہی فیوچر ٹور پروگرام سمیت دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔