Aaj Logo

شائع 09 جون 2020 06:18pm

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے بھی اسلامی تعلیمات کی تائید کردی

بالی ووڈ کی 46 سالہ اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فٹنس کی وجہ سے بھی بے حد شہرت رکھتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز سے متعلق مداحوں کو آگاہ بھی کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ صحت بہتر رکھنے کیلئے پانی پینے کا درست طریقہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ملائکہ نے اپنے مداحوں کو پانی پینے کا جو طریقہ بتایا وہ عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے، یعنی پانی پینے کا یہ طریقہ اسلام چودہ سو سال قبل ہی اپنے پیروکاروں کو بتا چکا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ پانی ہمیشہ بیٹھ کر اورآہستہ آہستی پینا چاہیئے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا کہ 'ہم روزانہ کی بنیاد پر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس معاملے میں ہم جو چیزیں نظرانداز کرجاتے ہیں وہ انتہائی بنیادی نوعیت کی ہوتی ہیں، جیسا کہ پانی پینا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'پانی توانائی کا انتہائی اہم ذریعہ ہے جسے پیتے وقت ہم یہ سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے کہ اسے پینے کا درست طریقہ کیا ہے'۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ 'پانی ہمیشہ بیٹھ کر اور آہستہ آہستہ پینا چاہیئے، یہی پانی پینے کا درست طریقہ ہے، کھڑے ہو کر غٹاغٹ نہیں پینا چاہیئے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

We strive everyday to keep ourselves fit, to learn something new about fitness- new form of exercise, new super foods available in the market, what to eat and how much to eat for different types of diet programs, but what we often forget in all of this is the BASICS. Something as simple as drinking water. How to drink this simple and most important source of energy is something we usually don't even consider. Here's my tip to make sure that this simple thing is done in the right way. #BackToBasics

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial) on

Read Comments