امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں سنتھیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس واقعے سے متعلق امریکی سفارت خانے کو آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت پاکستان اور امریکا کے مابین ’’پیچیدہ‘‘ تعلقات کی وجہ سے موزوں ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
And, yes, I did tell someone at the UsEmb in 2011, but due to 'fluid' situation and 'complex' relations between US and Pakistan, response was less than adequate.
I've been engaged to a wonderful man who I met in 🇵🇰. He encouraged me to speak out, so we can move on as a couple. https://t.co/PpfdF9Fuib
— Cynthia D. Ritchie (@CynthiaDRitchie) June 5, 2020
سنتھیا کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستانی منگیتر نے اس حوالے سے حقائق سامنے لانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی ایوان صدر میں ان کے ساتھ بد سلوکی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت میں ایسا کوئی قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ سوشل میڈیا پربہت سے الزامات لگا رہی ہیں اور انہوں نے خاتون ہوتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر پر بھی سنگین الزام تراشی کی ہے۔
واضح رہے کہ سنھتیا رچی نامی امریکی شہری اور بلاگر گزشتہ کئی دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی کی قیادت کی نجی زندگی سے متعلق خفیہ معلومات افشا کرنے کا دعویٰ کررہی ہیں۔
پی پی پی نے سابق چیئرپرسن بے نظیر بھٹو سے متعلق بلاگر کے نفرت انگیز تبصروں کے اخلاف ایف آئی اے کے سائبر ونگ میں شکایت بھی درج کروا چکی ہے۔
دوسری جانب سنتھیا رچی کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں خاموش کروانے کے مسلسل ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہے۔
https://twitter.com/i/status/1268994498417352717