چین سے پھوٹنے والا خطرناک وائرس کورونا اتنا تیزی سے پھیلنے لگا کہ پاکستان چین سے بھی آگے نکل گیا۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعداچانک کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔
کورونا ایکٹو کیسز میں پاکستان چھٹے نمبرپر آگیا۔ صرف دو ہفتوں کے دوران۔ کورونا کیسز میں تہتر اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوگیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے قیامت خیز انکشافات کیے۔ اعدادو شمار کے مطابق 10لاکھ میں سے 7 اموات اور315افراد متاثر ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں 1694مریض رپورٹ ہوئے۔ کوئٹہ میں 1545، کراچی میں 1260،لاہور میں 1053 رپورٹ۔ پشاور میں 930 کیسز،مالاکنڈ میں687 اورسکھر میں581 افراد متاثرہوئے۔
پشاور کے وینٹی لیٹرز پر 59 فیصد مریض۔ فیصل آباد میں 25 فیصد، لاہور26 فیصد۔ ملتان 11 فیصد، راولپنڈی میں 33 فیصد۔ کراچی میں 47 فیصد مریض موجود ہیں۔
پاکستان میں744 وینٹی لیٹرزکورونا کیلئے مختص ہیں۔ جن میں 29 فیصد پر مریض موجود ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات 2.13 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جس میں 73فیصد مرد اور27 فیصد خواتین شامل ہیں۔ مرنے والوں میں سے 73 فیصد ایسے مریض تھے جن کو کورونا کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں۔ کل اموات میں سے 93 فیصد کی ہلاکت اسپتالوں میں رپورٹ ہوئی۔