کراچی میں بس ڈرائیوروں نے ایس اوپیز کی دھجیاں اڑادیں،مسافر بھی احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کئے بیٹھے ہیں۔
شہرقائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کیا کھلی۔ بس ڈراییورز اور مسافروں نے کورونا کو بھی کھلی چھوٹ دے دی اور شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے۔
مسافر خود بھی اپنی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ کورونا کا خوف بھلادیا ہے۔
سفر ہو یا پھرباہر نکلنے کا معاملہ موجودہ صورتحال میں احتیاط ناگزیر ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے ایس اوپیز پر عمل کرنے کا وعدہ توکیا، لیکن عمل کہیں نظرنہیں آرہا ہے۔